• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر وین اور رکشہ کو ٹکر مارتا ہوا کیبن میں جاگھسا، رکشہ ڈرائیور ہلاک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر ہائی ایس وین اور رکشہ کو ٹکر مارتا ہوا کیبن شاپ میں جا گھسا جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق اور 6افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون تھانے کی حدود نیشنل ہائی ٹھٹھہ جانے والے روڈ پر رزاق آباد ٹریننگ سینٹر بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نمبر TAB-991 ہائی ایس وین نمبرJF-6374اور رکشہ ACC -4106کو ٹکر مارتا ہوا کیبن شاپ میں جس گھسا جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ وین کے ڈرائیور سمیت وین میں سوار 5افراد اور کیبن شاپ کا دکاندار زخمی ہو گیا۔جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 45سالہ رحیم بخش ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ہائی ایس وین ڈرائیور عبد الفتح کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔متوفی رکشہ ڈرائیور پانچ بچوں کا باپ تھا اور رزاق آباد کا رہائشی تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے تھا۔پولیس نے بتایا کہ پولیس نے حادثہ کا مقدمہ درج کرکے ڈمپر کو تحویل میں لے کر اس کے مالک شیر زادہ اور ڈرائیور محمد حسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید