کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں بغیر ٹریکر ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے چلنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق صرف وہی ڈمپر اور واٹر ٹینکر سڑک پر چل سکیں گے جن میں ٹریکر نصب ہوں گے اور جن کا کنٹرول کراچی ٹریفک پولیس کے پاس موجود ہو گا،پولیس کے مطابق جن ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز پر ٹریکر لگے ہوئے ہیں اور پولیس کے پاس ان کا کنٹرول نہیں ہے ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔