• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہار انتخابات میں شکست، کانگریس کے ووٹ چوری ہونے کے الزامات

نئی دہلی ( جنگ نیوز )بہار انتخابات میں شکست،کانگریس کے الیکشن میں ووٹ چوری کے الزامات، ملک ارجن کھڑگے کی زیر صدارت دہلی میں اہم اجلاس ،راہول گاندھی و دیگر مرکزی رہنما شریک ہوئے۔ کانگریس کا نتائج کا تفصیلی جائزہ لینے کا اعلان ،کھڑگے نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا ، پارٹی کی حوصلہ افزائی پر زور ۔ کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد دہلی میں پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں الیکشن میں ہونے والی شکست کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک ارجن کھڑگے نے ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلایا، جو بہار اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی کا پہلا اجلاس تھا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی، تنظیم کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔یہ اجلاس اس وقت منعقد ہوا جب این ڈی اے نے بہار میں حکومت بنانے کے لیے اپنی مضبوط پوزیشن قائم کر لی ہے۔
اہم خبریں سے مزید