کراچی (نیوز ڈیسک)بالی وُڈ کی لیجنڈری اداکارہ کامنی کوشل14نومبر2025کی شب ممبئی میں98برس کی عمر میں چل بسیں۔ اہلِ خانہ کی موجودگی میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ جن میں فلمی ستاروں اور ان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سات دہائیوں تک بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکارہ کامنی کوشل فروری 1927 کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔ کامنی کوشل نے اپنے کیریئر کا آغاز 1946 کی مشہور فلم نیچا نگر سے کیا اور دلِپ کمار، دیوآنند سمیت کئی مشہور اداکاروں کے ساتھ کلاسک فلموں میں ہیروئن کے طور پر کام کیا۔ان کی کامیاب فلموں میں شہید (1948) ندیا کے پار (1948) ضدی (1948) شبنم (1949) اور آرزو (1950) شامل ہیں۔