کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈمپر گاڑی پر ٹریکر نصب نہ ہونے کی خلاف ورزی پر روپے ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں ٹریفک مینجمنٹ اور گاڑیوں کی مکمل نگرانی کو مؤثر بنانے کے لیے ٹریکر کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔ متعدد مواقع پر ہدایات جاری کیے جانے کے باوجود متعلقہ ڈمپر میں ٹریکر نصب نہیں کیا گیا جس پر خلاف ورزی کے تحت ای چالان جاری کیا گیا۔