• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی منظر نامے میں آئینی ترمیم نے بروقت دوٹوک فیصلوں کا اختیار دیا، بابر غوری

دبئی(سبط عارف) عالمی منظر نامے میں آئینی ترمیم نے بروقت، دوٹوک فیصلوں کا اختیار دیا، بابر غوری۔ تفصیلات کے مطابقسابق وفاقی وزیر بابر خان غوری نے 27ویں آئینی ترمیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عسکری اور سویلین قیادت کو خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں بروقت اور دو ٹوک فیصلوں کا اختیار ملنا ناگزیر ہوچکا ہے۔بابر خان غوری نے دبئی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اور علاقائی سلامتی کیلئے فوری اور مضبوط فیصلوں کا وقت ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کو ایسے انتظامی و آئینی ڈھانچے کی ضرورت ہے جو معاشی بحران، سکیورٹی خدشات اور تیزی سے بدلتے عالمی حالات کے سامنے مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے کی صلاحیت دے۔سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری دبئی میں فرینڈز آف کراچی کی “دعوت پائے” کی محفل میں گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم عوام کو وہ خاطر خواہ فائدہ نہیں دے سکی جس کی توقع کی جارہی تھی لہٰذا اس میں نظر ثانی ضروری ہوچکی ہے تاکہ مرکز اور صوبوں کے درمیان اختیارات کی نئی تقسیم وقت کے تقاضوں کے مطابق کی جاسکے۔

ملک بھر سے سے مزید