• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور بشریٰ کی جھوٹی کردار کشی بند کریں ورنہ سخت جواب دینگے، تحریک انصاف

پشاور(جنگ نیوز/ایجنسیاں) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نےپیپلزپارٹی ‘ ن لیگ اوردیگرکو خبردارکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف اپنی ایجنڈا پر مبنی مہم اور جھوٹی کردار کشی کو فوری طور پر بند کریں ورنہ ان کی پارٹی اینٹ کا جواب پتھر سے دیگی ‘برطانوی جریدہ اکانومسٹ اپنی رپورٹ پر معافی مانگے ورنہ قانونی کارروائی کریں گےجبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بھی رپورٹ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو معاملات سے متعلق افواہوں کو تجزیہ بنانا قابلِ مذمت ہے۔ سیاسی کردار کشی کے لیے اس نوعیت کی داستانیں تراشنا غیر سنجیدہ صحافت ہے۔ رپورٹ میں سنسنی خیز الزامات، گمنام ذرائع، گھریلو عملے کی افواہوں اور سیاسی مخالفین کے بیانات کو حقیقت بنا کر پیش کیا گیا ہے، جو صحافتی اصولوں کے سراسر منافی ہے۔ادھر اتوارکو جاری بیان میں شیخ وقاص اکرم نے پی پی پی اور اے این پی کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےکہا کہ بلاول نے بھٹو اور بے نظیر کی وراثت کو دفن کر دیا، جبکہ ایمل ولی نے باچا خان اور ولی خان کی وراثت کی توہین کی اور یہ سب کچھ معمولی سیاسی مفادات اور وقتی ضرورت کے لیے کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید