• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینار پاکستان پر بدل دو نظام اجتماع اتحاد امت کا مظہر ہوگا ،امیر جماعت اسلامی پنجاب

اسلام آباد ( نیوز ر پورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر ”بدل دو نظام“ کے سلوگن کے ساتھ منعقد ہو نے والا تاریخ ساز اجتماع عام قومی وحدت اور اتحاد امت کا مظہر ہوگا،21تا 23نومبر کو ہونے والا اجتماع عام عوامی شرکت کے حوالے سے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، اجتماع عام نظام کی تبدیلی کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا، انھوں نے کہا شمالی پنجاب سے ہزاروں افراد اجتماع عام میں شر یک ہو کر امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی پر امن عوامی حقوق اور نظام کو بدلنے کی جدوجہد میں شمولیت کا اعلان کر یں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے عہدے داران کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
اسلام آباد سے مزید