اسلام آباد(فاروق اقدس)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پہلی مرتبہ1971 میں بھارت میں پناہ لی ، اب مودی کی مہمان ؟ حسینہ واقعی سال سے بھارت میں مقیم ، تصدیق نہیں ہوئی ،برطانیہ نے سیاسی پناہ ،امریکہ نے ویزہ منسوخ کر دیا تھا، اندراگاندھی کی حکومت میں ’’حفاظتی پناہ‘‘6 سال رہیں ،اب دوسری مرتبہ پناہ کا عرصہ کم و بیش ایک سال ہونے کو ہے۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد ا پنی حکومت کیخلاف ملک گیر اور پرتشدد مظاہروں کے دوران ہی 5اگست 2024کو مسلح افواج کی مدد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملک سے فرار ہو کر بھارت پہنچی تھیں ،نئی دہلی سے 30کلومیٹر دور غازی آباد کے ایئرفورس بیس پر ان کا خیرمقدم کرنے کیلئے جہاں بھارتی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت دوون ان کے منتظر تھے۔77سالہ حسینہ واجد کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں ان کی بہن بھی بنگلہ دیش سے بھارت آئی تھی تاہم ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی کہ حسینہ واجد بھارت میں ہی خاموش زندگی گزار رہی ہیں یا پھر خاموشی کے ساتھ ہی کسی دوسرے ملک منتقل ہو چکی ہیں۔