• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایئر شو، چین کا بھی شاندار فضائی مظاہرہ

کراچی ( جنگ نیوز)چین نے عالمی ایرو اسپیس مارکیٹ میں اپنی موجودگی مضبوط کرتے ہوئے پیر کے روز دبئی ایئر شو میں اپنے جدید مسافر طیارے C919 کا شاندار فضائی مظاہرہ کیا۔ چینی طیارہ ساز کمپنی COMAC بین الاقوامی مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لیے سرگرم ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بوئنگ اور ایئر بس نئی ڈیلیوریز میں تاخیر کا سامنا کر رہے ہیں۔سفید رنگ کے اس طیارے پر نیلے اور سبز ڈیزائن نمایاں تھے، جبکہ اس کے نچلے حصے پر بنے بڑے C919 لوگو نے دبئی ایئر شو کے معزز مہمانوں کی توجہ اپنی جانب کھینچی۔ یہ مظاہرہ نہ صرف تکنیکی صلاحیت کا اظہار تھا بلکہ چین کے ایک اہم اسٹریٹجک منصوبے کی علامت بھی تھا۔
اہم خبریں سے مزید