• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران سیاسی مشاورتی مذاکرات ،دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان ایران دو طرفہ سیاسی مشاورت کے تیرہویں دور میں دونوں اطراف نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر جامع تبادلہ خیال کیا ، دو طرفہ تجارت کو بڑھانے اور اس میں تنوع لانے نیز توانائی، نقل و حمل کے روابط، تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلقات کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا،دونوں فریقوں نے اہمیت کے حامل علاقائی اور عالمی واقعات و رجحانات پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور ایران کے دو طرفہ سیاسی مشاورتی مذاکرات (بی پی ایس) کا تیرہواں دور 17 نومبر 2025ء کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اہم خبریں سے مزید