کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں منگل کو کانکررز اور اسٹارز نے اپنے میچ جیت لئے۔ اسٹارز کی سدرہ امین نے107 ، عمیمہ سہیل نے 53رنز بنائے۔ انعم امین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سدرہ امین پلیئر آف دی میچ رہیں۔کانکررز کی ام ہانی نے 44رنز بنائے۔