• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی: کراچی نے اسلام آباد کو اننگز، 104 رنز سے ہرا دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آٹھویں راؤنڈ کے دوسرے دن تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ کراچی بلوز نے اسلام آباد کو اننگز اور 104 رنز ، سیالکوٹ نے فاٹا کو 7 وکٹ، فیصل آباد نے ایبٹ آباد کو178 رنز سے ہرادیا۔ اسلام آباد میں کراچی بلوز نے اپنی واحد اننگز میں 368 رنز بنائے ۔ سعود شکیل نے 130 رنز اسکور کیے۔ اسلام آباد دوسری اننگز میں صرف 103 رنز بنا سکی۔ سعود شکیل پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ فیصل آباد کی ٹیم دوسری اننگز میں 279رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اویس ظفر نے 83 رنز بنائے۔ خالد عثمان نے5وکٹیں حاصل کیں ، انہوں نے میچ میں 12وکٹیں لیں ۔ 278 کے ہدف کے جواب میں ایبٹ آباد 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ لاہور وائٹس پہلی اننگز میں 181 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ بہاولپور اپنی دوسری اننگز میں 176 رنز بناکی ۔ محمد عباس اور عامرجمال نے تین، تین شکار کیے ۔ لاہور وائٹس کو 136 رنز کا ہدف ملا ہے کھیل ختم ہونے پر اس نے4 وکٹوں پر 58 رنز بنائے تھے۔ پشاور میں ملتان کی ٹیم 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پشاوردوسری اننگز میں 167رنز بناسکی ۔ علی عثمان نے 42رنز دے کر 5 اور میچ میں 10وکٹیں حاصل کیں۔ 282 کا ہدف پانے والی ملتان نے کھیل ختم ہونے ایک وکٹ پر2 رنز بنائے تھے۔ ایبٹ آباد میں فاٹا دوسری اننگز میں 226 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سیالکوٹ نے 151 کا ہدف تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ عبداللہ شفیق 95رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔