کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی میچ ریفری علی نقوی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بابر اعظم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں آؤٹ ہونے کے بعد اسٹمپس کو نشانہ بنایا تھا جو آئی سی سی کوڈ کے آرٹیکل 2.2کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہیںایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے ، جو گزشتہ 24 ماہ کے عرصے میں ان کا پہلا پوائنٹ ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ۔