کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) جیولین تھرو کے اولمپکس گولڈ میڈلسٹ پاکستان کے ارشد ندیم ریاض میں جاری اسلامک یک جہتی گیمز میں بدھ کو قسمت آزمائیں گے، ان کے ساتھ نوجوان محمد یاسر بھی ایکشن میں ہوں گے۔ ایونٹ میں پاکستان کے گولڈ میڈل کی واحد امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔ دریں اثنا پاکستان کے محمود شریف اور مزمل خان تلوار بازی جبکہ تائی کوانڈو میں احتشام الحق، ہارون خان، ملیحہ علوی اور فاطمہ الزہرا ناکامی سے دوچار ہوگئے۔ گیمز میں ترکیہ 123 میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔