کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کر دیا۔وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے خطاب میں کہا کہ یہ جدید عمارت کلک پروگرام کے تحت مکمل کی گئی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو مؤثر، شفاف اور تیز ترین میونسپل خدمات فراہم کرنا ہے۔پیپلز پارٹی کی سیاست خدمت کی سیاست ہے کلک پروگرام کے ذریعے کراچی کے بلدیاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورنگی میں اس وقت 10 سے زائد میگا ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جبکہ کئی اسکیمیں تکمیل کے قریب ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نوجوانوں کو ہتھیار نہیں بلکہ کتاب، لیپ ٹاپ اور جدید تعلیم فراہم کر رہی ہے۔چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ ٹاؤن کی نئی عمارت اور PYSDP کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ کورنگی جدید اور شفاف نظام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اتقریب میں صدر پیپلز پارٹی ضلع کورنگی جانی میمن، ممبر صوبائی اسمبلی فاروق اعوان، وائس چیئرمین ٹاون زرین اعوان اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہوپوٹو سمیت مختلف محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔