• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کلری تھانے کی حدود لیاری آگرہ تاج کالونی غلامان عباس اسکول کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ متوفی نشے کا عادی شخص معلوم ہوتا ہے ۔ حادثہ کسی ہیوی گاڑی کی ٹکر کے سبب پیش آیا ہے ۔حادثے کا ذمہ دار ڈائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید