کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا رات گئے گلشن اقبال کا دورہ ،میئر کراچی کے ہمراہ ایم ڈی واٹر بورڈاور کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے سربراہ بھی موجود تھے میئر کراچی کو اعلیٰ حکام نے کے فور منصوبے کے تحت پانی کی لائنیں ڈالنے پر بریفنگ دی میئر نے کہا کہ K4 کا پہلا حصہ واپڈا مکمل کر رہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دوسرا حصہ حکومت اور KWSSIP کے اشتراک سے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے یونیورسٹی روڈ کا K4 سیکشن ریڈ لائن بی آر ٹی سے منسلک ہے ۔