پشاور (سٹاف رپورٹر )محکمہ انتظامی امور خیبر پختونخوا نے سول سیکرٹریٹ کے مختلف گریڈز کے32افسران کی خدمات صوبائی وزرا کے حوالے کردی ہیں ، محکمہ انتظامی امور نے افسران کی خدمات صوبائی وزرا کے حوالے کرنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیاہے جس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ حیدرعلی کی خدمات وزیرآبپاشی بطورپی ایس حوالے کی ہیں ، رفیع اللہ سینئر سٹینوگرافر کو وزیرآبپاشی کا پی اے، گریڈ سولہ کے عباس عزیز کی خدمات بھی وزیرآبپاشی کے حوالے کردی ہیں،محمد طارق پرائیویٹ سیکرٹری وزیرقانون کے پی ایس، منصف شاہ ،عرفان اللہ ٹو اور محمد عارف کی خدمات بھی وزیرقانون کے حوالے ہوگئی ہیں، نوید خان ،فضل داد، محمد یاسر اور محمد افضل خان کی خدمات وزیرمحنت ،مطہر خان ،رضوان اللہ اور شمس الاسلام کی خدمات بھی وزیرقانون کے حوالے کردی گئی ہیں ،مختار علی شاہ، محمد یوسف اور رحمان الدین کی خدمات وزیرصحت ،ثالث خان، صدام حسین اورمحمد علی کی خدمات صوبائی وزیرتعلیم ،خلیل الرحمان، محمد آصف ،جمال احمد کی خدمات صوبائی وزیرریلیف ،عمران نبی اور محمد عارف خان کی خدمات وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور محمد عظیم اور اظہر اقبال کی خدمات مشیر برائے سپورٹس اور یوتھ کے سپرد کردی گئی ہیں۔