پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں رواں سال کے یکم اکتوبر سے اب تک کی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق مختلف خوراک کے 1582 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا۔ صفائی کے ناقص انتظامات اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 104 کاروباروں کو بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 6760 لیٹر؍کلوگرام ناقص اور مضر صحت گوشت، دودھ، آئل اینڈ گھی، مصالحہ جات، مشروبات اور پانی تلف کیا گیا، جبکہ 590 کاروباروں کو لائسنسز بھی جاری کیے گئے۔ فوڈ قوانین کی خلاف ورزیوں پر لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔