• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کرکٹ لیگ، پی پی سی قلندرز، فائٹرز، ایگلز، پی پی سی پینتھرز کی جیت

پشاور (خصوصی نامہ نگار) میڈیا کرکٹ لیگ میں پی پی سی قلندرز، فائٹرز اور ایگلز نے میچ جیت لئے۔ پہلے میچ میں پی پی سی قلندرز نے پی پی سی کنگز کو سات وکٹوں پر شکست دے دی۔ میچ کے بہترین کھلاڑی سلیم کشمیری قرار پائے۔ دوسرے میچ میں فائٹرز نے شارک کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کاشان نےمین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ تیسرے میچ میں پی پی سی ایگلزنے گلیڈی ایٹرز 24رنز سے مات دی۔ ظاہر شاہ شیرازی مین آف دی میچ قرار پائے۔ چوتھے میچ میں پی پی سی پینتھرز نے پی پی سی لائنز کو دس وکٹوں سے شکست دی۔ اسرار 32رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے۔
پشاور سے مزید