پشاور (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی پشاور کے رہنما بحر اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ 21سے 23نومبر تک جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع عام میں اہلیان پشاور ہراول دستے کا کرداراداکریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع پشاور کے نو منتخب 26 رکنی ضلع مجلس شوری کے پہلے اجلاس کے موقع پر کیا ۔ اجلاس ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ کی زیر صدارت ضلعی سیکرٹریٹ محلہ اسلام آباد پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس می امیر بحراللہ ایڈوکیٹ نے نومنتخب شوری ممبران سے باقاعدہ حلف لیا ۔ شوری اجلاس میں 21 ،22 23 نومبر کو لاہور میں ہونے والے بدل دو نظام اجتماع عام میں پشاور سے شرکت کی منصوبہ بندی کی گئی۔جماعت اسلامی ضلع پشاور کے ترحمان طارق متین نے ضلعی مجلس شوری میں ہونے والے فیصلوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور سٹی این اے 32 سے ایک خصوصی ٹرین 20 نومبر کو رات نو بجے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی ۔