• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرین ریگی ماڈل ٹاؤن کی صوبائی وزیر بلدیات مینا خان سے ملاقات

پشاور (سٹاف رپورٹر )متاثرین ریگی ماڈل ٹاون زون 1، 2 اور 5 کے نمائندہ وفد نے صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی سے ملاقات کی ۔ وفد نے ریگی ماڈل ٹاون کے 35 سالہ دیرینہ مسئلے پر پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی محکمانہ غفلت اور صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر تفصیلی اگاہی دی ۔نمائندہ وفد میں ڈاکٹر سید ظاہر شاہ ، ڈاکٹر نصراللہ جان وزیر، پروفیسر ڈاکٹر روح اللہ ، ڈاکٹر حضرت میر، ہارون کمال اور اعظیم اللہ وزیر شامل تھے،وفد نے مذکورہ زونز کے 16500 متاثرہ خاندانوں کے جائز مطالبات پر غور اور داد رسی کے لیے صوبائی وزیر بلدیات سے مسئلے کی فوری حل کے لیے استدعا کی گئی، صوبائی وزیر بلدیات نے مسئلہ کے حل کیلئے متعلقہ محکمہ کے افسران بالا سے اس حوالے بریفنگ اور ممکنہ لائحہ عمل کے تعین کے لیے ہدایات جاری کئے۔
پشاور سے مزید