• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کرکٹ کرکٹ، پی پی سی مارخور ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور پریس کلب کے زیر اہتمام جاری میڈیا کرکٹ لیگ میں کھیلے گئے متعدد میچوں کا فیصلہ ہوگیا، دفاعی چیمپئن پی پی سی مارخور نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا، جبکہ پی پی سی بلز، پی پی سی گلیڈیئٹرز اور پی پی سی کنگز نے بھی میچ جیت لئے۔ پہلے میچ میں پی پی سی مارخور نے پی پی سی پختون کو 43 رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ مارخور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے، یاسر علی 46 اور اجمل کے 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں پختون کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز تک محدود رہی۔ سفیر نے 29 اور ناصر نے 27 رنز اسکور کئے۔ شہزاد رشید کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسرا میچ پی پی سی فائٹرز اور پی پی سی بلز کے درمیان کھیلا گیا۔ بلز نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بنائے، حسن علی نے 29 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرارپائے۔
پشاور سے مزید