• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوک میلہ، کےپی نے پاکستان کے بہترین پویلین کا ایوارڈ جیت کرصوبہ کا نام فخر سے بلند کردیا

پشاور (این این آئی) فوک فیسٹیول آف پاکستان لوک میلہ میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے ایک مرتبہ بھر پاکستان کے بہترین پویلین کا ایوارڈ جیت کر صوبہ کا نام فخر سے بلند کردیا۔ خیبرپختونخوا مسلسل چوتھی بار یہ ایوارڈ جیتنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔گزشتہ روز لوک میلہ میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیاگیا اس موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لوک ورثہ ڈاکٹر وقاص سلیم، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف، ڈائریکٹر لوک ورثہ انوار الحق، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ٹورازم اتھارٹی عمر خان، ڈائریکٹر کلچراجمل خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایونٹس صنم بشیر اور دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ لوک ورثہ شکرپڑیاں میں گزشتہ روز ایک پُر وقار اور رنگارنگ تقریب انعامات کیساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔میلے میں تمام صوبوں، فنکاروں، گلوکاروں اور عمدہ پویلین کے انعقاد پر صوبوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کے بہترین پویلین کا ایوارڈ دیا گیا جو کہ مسلسل لوک میلے میں چوتھی بار ہے۔ ڈی جی خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف نے بہترین پویلین کے ایوارڈ ملنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ان تمام ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت کرکے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا ۔
پشاور سے مزید