• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،کینٹ پولیس نے ملزم آصف مسیح سے 20لیٹر شراب ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم اعجاز سے 5لیٹر شراب، نیوملتان پولیس نے ملزم تنویر احمد سے 5لیٹر شراب ،ملزم وسیم سے 1080گرام چرس ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم شاہد اقبال سے 10لیٹر شراب،بدھلہ سنت پولیس نے ملزم فیاض سے 1120گرام آئس اور مخدوم رشید پولیس نے ملزم عرفان عرف شیلا سے 1380گرام چرس برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، سٹی شجاع آباد پولیس نے گولی لگنے سے20سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کر دی، ڈی ایچ اے پولیس نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی ڈسپنسری میں ڈاکٹر پر تشدد کرنا اور فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں 6نامزد اور دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ بی زیڈ پولیس نے دوران گشت مشکوک اشخاص کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں پر ملزمان کامران ، رضوان اور وسیم کو گرفتار کرلیا جن کے دو ساتھی فرار ہوگئے، پولیس نے پکڑے گئے تینوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے فرار ساتھیوں کیخلاف کارروائی شروع کردی ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،بدھلہ سنت پولیس نے 13سالہ لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ممتاز آباد پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں1نامزد اور دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،ڈی ایچ اے پولیس نے ٹریفک حادثے میں شہری کو جاں بحق کرنے کے الزام میں کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سٹی جلال پور پولیس نے شہریوں سے نوسربازی کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے 17سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکرزیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ملتان سے مزید