• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سموگ کے تدارک بارےاجلاس، انڈسٹریز اور بھٹوں کی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت

ملتان( سٹاف رپورٹر) سموگ کے تدارک کے لئےڈپٹی کمشنر وسیم حامد کی زیرِ صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سموگ کی موجودہ صورتحال، ایئر کوالٹی انڈیکس، غیر معیاری صنعتی اخراج اور کھلے ماحول میں جلنے والے فصلوں کی باقیات کے اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریز اور بھٹوں کی کڑی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے اور ماحولیات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی یونٹس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے چلنے والے بھٹے سیل کئے جائیں، کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات جلانےوالوں پر فوری جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں۔
ملتان سے مزید