ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائٹ تکنیکی مسئلے کا شکار،امیدواروں کوداخلہ فارم جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ،بتایا گیاہے کہ وقت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لیے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں، جس کے اخری تاریخ 27 نومبر مقرر کی گئی ہے تاہم ملتان تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ اس وقت تکنیکی مسئلے کا شکار ہے، جس میں کلاؤڈ فلیئر جو کہ ایک سکیورٹی لئیر ہے کی لنکیج بار بار بریک ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے طلباء اپنا ایڈمیشن فارم سیو کرکے جمع نہیں کروا پا رہے ہیں، اور فارم بار بار فل کرنا پڑتا ہے۔ طلباء نے اس مسئلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام سے اپیل کی ہے کہ بورڈ حکام مسلہ پر فوری قابو پائیں، اور آخری تاریخ میں اضافہ کریں ۔