• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور گرد و نواح میں ڈکیتی و چوری کےمتعدد واقعات،32مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر اور گرد و نواح میں ڈکیتی و چوری کے الزام میں 32مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں شفقت عباس سے دو ڈاکو نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، محمد رمضان سے ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل چھین لیا، تھانہ قطب پور کے علاقے  میں  منور نواز کا موبائل فون چھن گیا،  تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں بلال کو چار ڈاکو1لاکھ 70ہزار  روپے اور موبائل سے محروم کرگئے ،تھانہ نیوملتان کے علاقے میں محمد اویس سے ڈاکوؤں نے 28ہزار لوٹ لیے، ملک حسنین سے نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں زعیم علی کا موبائل فون جھپٹا مارکر موٹرسائیکل سوار لے گئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں محمد عرفان کی نقدی 35ہزار نامعلوم ملزمان نے لوٹ لی جب کہ تھانہ راجہ رام کے علاقے میں ضیا الرحمان کا انورٹر، محمد اختر کی سولر بمعہ تار ،صدر جلالپور کے علاقے  میں محمد سجاد کی سولر پلیٹیں، بستی ملوک کے علاقے میں محبوب کے مویشی، اجمل کی نقدی و پرچون  کاسامان، مخدوم رشید کے علاقے اختر حسین کا ٹرانسفارمر و کوائل شاہ رکن عالم کے علاقے عزیز الرحمن کی نقدی انس علی کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے زبیر ذوالفقار کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے محسن رشید کاسامان چوری ہو گیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید