ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وسیم حامدنے سبزی منڈی کا دورہ کیا اوراشیا ئےخوردونوش کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام دکاندار سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور فروخت صرف مقررہ نرخوں پر یقینی بنائیں، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیاءکی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔