ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکوسول لائن سب ڈویژن خانیوال میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو خانیوال سرکل مشتاق احمد اٹھنگل، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل نصر اللہ خان ناصر اور ونگ کمانڈر ینجرز کی نگرانی میں ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل میپکو، رینجرز اور پولیس کی جوائنٹ فورسز نے آپریشن کے دوران 12لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 2ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر ز، 17سنگل اور تھری فیز میٹرز، 1200 فٹ ایل ٹی کنڈکٹر اور پی وی سی اُتارلی جبکہ رننگ اورڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک لاکھ 50ہزارروپے واجبات موقع پر وصول کئے گئے۔ آپریشن کے دوران بجلی چوری کے سدباب کے لئے ایک ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر اُتارلیاگیا اور دو صارفین کو کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔