• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں یونیسکو چیئرز کی کوآرڈینیشن میٹنگ اور سیمینار

ملتان( سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں یونیسکو چیئرز کی کوآرڈینیشن میٹنگ اور انٹرنیشنل بائیو سفیئر ریزرو ڈے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،ان سرگرمیوں کا مقصد پاکستان میں پائیدار ترقی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور بائیو سفیئر ریزرو کے موثر انتظام کے لیے تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اور یونیسکو چیئر برائے لو کاربن اینڈ سسٹینیبل ایگری کلچر ان بائیو سفیر ریزرو نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو درپیش ماحولیاتی زرعی اور موسمیاتی چیلنجز مشترکہ اور مربوط حکمت عملی کے بغیر حل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے خاص طور پر لال سہانڑا سفیئر ریزرو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا عظیم قدرتی اثاثہ ہے جس کے تحفظ کے لیے سائنسی تحقیق مقامی کمیونٹیز کی شمولیت اور پائیدار انتظام کی حیاتیاطی تنوع و انتہائی ضروری ہے۔
ملتان سے مزید