• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فالج زدہ شہری کا بھابھی پر جائیداد سے بے دخل کرنیکی کوشش کا الزام

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ نیو ملتان کے علاقے نیو ملتان کالونی یو بلاک کے رہائشی فالج کے مریض محمد اویس نے اپنی اہلیہ اور بہنوں کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نےاپنے بھائی محمد شعیب کو اپنی بیٹی کو گود دیا تھا، بھائی شعیب کے انتقال کے بعد اسکی بیوہ انیلہ غفور نے مبینہ طور پر اپنے بھائی اور متعلقہ یونین کونسل کی مبینہ ملی بھگت سے منی اویس کی ولدیت میں اصل باپ کے بجائے مرحوم محمد شعیب کا نام درج کرا دیا، اویس نے الزام عائد کیا کہ اس کی بھابھی انہیں جائیداد سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہی ہےاور بات چیت کے بجائے دھمکیاں دے رہی ہیں، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اوراعلیٰ پولیس اور انتظامی افسران سے شفاف انکوائری اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی اپیل کی ہے۔
ملتان سے مزید