ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ٹی بی روڈ خونی برج کے زیر اہتمام واسا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس کی قیادت صدر شوکت حسین بلوچ نے کی، اس موقع پر شوکت حسین بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متعدد مرتبہ شکایت کرنے کے باوجودگزشتہ دو ماہ سے سیوریج نظام کی خرابی کی وجہ سے تاجروں اور اہلیان علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاجروں کے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں۔