• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونگی نمبر 9ڈسپوزل سٹیشن کی اپ گریڈیشن پر کام تیز کیا جائے، ایم ڈی واسا

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان فیصل شوکت نے کہا ہے کہ چونگی نمبر 9ڈسپوزل اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور آئندہ مون سون سے قبل منصوبے کی سو فیصد تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل سے اربن فلڈنگ کے دوران شہریوں کو واضح ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اعوان چوک تا چونگی نمبر 9 فورس مین لائن اور ڈسپوزل اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ایم ڈی واسا نے گزشتہ روز چونگی نمبر 9، انر بائی پاس اور خان ویلج ڈسپوزل اسٹیشنز کے دورے کے موقع پر منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ اعوان چوک سے چونگی نمبر 9 تک 11 ہزار میٹر فورس مین پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔48 انچ قطر کی HDPE لائن کی تنصیب سے ڈسپوزل اسٹیشن کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر جرمن ساختہ جدید پمپس لگا دیے گئے ہیں۔انر بائی پاس ڈسپوزل اسٹیشن پر 750 KVA سولر پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے ۔
ملتان سے مزید