• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمانہ کیسز کا فیصلہ، میپکو کے 3اہلکاروں کو سزائیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو میاں محمد سہیل افضل نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک اہلکارکونوکری سے برخاست کرنے سمیت 3اہلکاروں کو سزائیں سنادی ہیں۔ پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے شعبہ انٹرنل آڈٹ میپکوہیڈ کوارٹر ملتان کے نائب قاصد محمد عثمان ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر نوکری سے برخاست کردیاہے۔ میپکو قصبہ مڑل سب ڈویژن ملتان کے ہیڈ کلرک محمد راشد کی گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے جبکہ سنانواں سب ڈویژن مظفرگڑھ کے ہیڈ کلرک جاوید اقبال کی بغدادالجدید سب ڈویژن بہاولپور تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکنے کی سزا سنائی ہے۔
ملتان سے مزید