ملتان (سٹاف رپورٹر ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث گروہ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں گورش فاروق، محمد متین، محمد اسامہ اور محمد نوید شامل ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو لاہور، رحیم یار خان، بہاولنگر اور راجن پور کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے اور رقم لینے کے بعد روپوش ہو گئے تھے، ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔