کچھ ایسی تھی یہاں حالت ہماری
کہ اِس دنیا سے دل اکتا گیا تھا
بھلا ہم پر کہاں آئی جوانی
لڑکپن میں بڑھاپا آگیا تھا
امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پر اتفاق ہوگیا۔
جنوبی لبنان کے علاقے صيدون میں اسرائیلی فضائی حملے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا ہے کہ امریکی مداخلت قبول نہیں کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا۔
فلسطینی وزیرِخارجہ نے کہا ہے کہ غزہ منصوبہ امن کی جانب پہلا قدم ہے۔
ملتان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ثانیہ زہرا قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت سنادی۔
امریکی ایوان نمائندگان میں جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کا بل منظور کرکے سینیٹ کو بھیج دیا گیا۔
مشرقی سسیکس کے ایک قصبے میں حکومت کی جانب سے تقریبا 6سو کے قریب پناہ کے متلاشیوں کو ایک فوجی مقام پر قیام کرانے کے منصوبے کے خلاف عوامی احتجاج شروع ہوگیا۔
برطانوی سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود نے دعوی کیا ہے کہ غیر قانونی نقل مکانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سیاسی پناہ کے دعوﺅں کی پالیسی کو تبدیل کرنے سمیت دیگر بڑے منصوبوں کی نقاب کشائی کرنے جا رہے ہیں جس سے برطانیہ غیر قانونی مہاجرین سے محفوظ ہو جائے گا۔
اسٹوڈنٹ یونینز نے یونیورسٹی انتظامیہ سے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اُن اساتذہ سے کلاسز اور امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
سوئیڈش شہری نے بچوں کی فرمائش پر اپنی ناک کے نتھنوں میں 81 ماچس کی تیلیاں ڈال لیں۔ 42 سالہ مارٹن اسٹروبی نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ اس کے بچے ادارے کی تازہ ترین کتاب سے بہت متاثر تھے اور انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنا کوئی ریکارڈ بنالے تو یہ بہت زبردست ہوگا۔
نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔
27ویں آئینی ترمیم کے خلاف آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کے مطالبے پر اختلاف سامنے آگیا، وکلا ایکشن کمیٹی کے اعلامیے میں پہلے وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا بعد میں بائیکاٹ کو بار ایسوسی ایشنز کی مشاورت سے مشروط کر دیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں لیکن ساتھ ہی 2 ریاستی حل کا راستہ بھی محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔
راولپنڈی پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایک بیان میں کلاؤڈفلیئر کا کہنا ہے کہ مسئلے کی نوعیت جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں، اس حوالے سے جلد اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔