کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا، بھارت تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ اختتام کے قریب ہے ، بھارت اور امریکادو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ اب تک بات چیت کے چھ دور مکمل ہو چکے ہیں۔ بھارتی اخبار کو ایک سرکاری عہدیدار نے بتایاکہ مجوزہ بھارت-امریکادو طرفہ تجارتی معاہدے (BTA) پر مذکراتکا پہلا مرحلہ ʼاختتام کے قریبʼ ہے اور یہ امریکاکے مارکیٹ تک رسائی کے مسائل کو حل کرنے کے علاوہ، بھارتی سامان پر ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے بھاری 50 فیصد ٹیرف کے مسئلے کو بھی حل کرے گا۔امریکانے روسی خام تیل خریدنے کے عوض بھارتی سامان پر امریکی منڈیوں میں داخل ہونے پر 25 فیصد کا باہمی ٹیرف اور مزید 25 فیصد کا اضافی ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔