اسلام آباد(فاروق اقدس)جاپان کی حکومت نے پاکستان کی پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں مسلسل تعاون جاری رکھتے ہوئے ضروری اورل پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے 3.5 ملین امریکی ڈالر کی نئی گرانٹ کا اعلان کیا ہے، پاکستان میں یونیسیف کی نمائندہ محترمہ پرنیل آئرن سائیڈ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی جانب پاکستان کی پیشرفت میں جاپان کی حمایت بدستور اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اس تعاون سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ ہر بچہ چاہے وہ کہیں بھی رہتا ہو، پولیو ویکسین حاصل کرے۔ پاکستان پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو (PEI) ان فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے 2026 میں پولیو مہم کے لیے ویکسین کی 24ملین سے زائد خوراکوں کی خریداری کرے گا۔