• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی میں قائم فلور ملز کو درپیش مسائل پر غور کیلئے ہنگامی اجلاس کا انعقاد

راولپنڈی (جنگ نیوز) راولپنڈی/اسلام آباد کی فلور ملز کا ایک ہنگامی اجلاس زیر سرپرستی طارق صادق سرپرست اعلی منعقد ہوا جس میں ریاض اللہ خان چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب نےخصوصی طور پر شرکت کی،اجلاس میں فلور ملز کو درپیش مسائل پر غور و خوض کیا گیا ۔ فلور ملز کو درپیش درج بالا تکالیف اور پریشانیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ فلور ملز مالکان دلجمعی اور پر سکون ماحول میں کاروباری سرگرمیاں انجام دے سکیں۔اور کہا گیا کہ حکومت و وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز کی پالیسی جس کے مطابق حکومت کی طرف سے ایسے اقدامات کیئے جائیں جس سے صنعت پھلے پھولے جس سے لوگوں کوروزگار ملے اور صحت مند کاروباری سرگرمیاں پروان چڑھےحکومت کوٹیکس بھی ملے اس کے برخلاف محکمہ خوراک راولپنڈی ایسے اقدامات کررہا ہے جس سے فلور ملز کی صنعت بند ہونے کے قریب ہے،میٹنگ میں کثیر تعداد میں فلور ملز مالکان نے شرکت کی اور درج ذیل مطالبات کثرتِ رائے سے منظور کیے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید