اسلام آباد( نیو زرپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے روز ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ جسمیں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ڈائریکٹر آئی سی ٹی رابعہ اورنگزیب سمیت سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران جبکہ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (PLRA) کے ڈی جی اور انکی ٹیم نے بزریعہ زوم ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آئی سی ٹی حدود میں 24 موضع جات کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ 11 موضع جات پر تیزی سے کام جاری ہے جنکو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے کے اسٹیٹ ونگ کے تمام ریکارڈ کی سکینگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ بلڈنگ کنٹرول کے ریکارڈ کی سکینگ جاری ہے۔