• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بار کونسل نے اشتیاق احمد مرزا ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کردیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب بار کونسل نے راولپنڈی کے اشتیاق احمد مرزا ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کردیا ہے۔سیکرٹری بار کونسل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی،سینئر سول جج راولپنڈی اور صدر ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کو بھجوائے گے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عقیل احمد نے پنجاب بار کونسل کی انضباطی کمیٹی کو اشتیاق مرزا کے خلاف شکایت داخل کی تھی جس پر لائسنس معطل کیا گیا اور اشتیاق احمد مرزا کسی بھی عدالت میں بطور وکیل پیش ہونے کے مجاز نہیں۔
اسلام آباد سے مزید