• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل ممتازراٹھورکی بطوروزیراعظم منتخب ہوناجمہوری قوتوں کی کامیابی ہے،پی پی رہنما

راولپنڈی(جنگ نیوز)فیصل ممتازراٹھورکی بطوروزیر اعظم منتخب ہوناجمہوری قوتوں کیلئے باعث تقویت اور پاکستان پیپلزپارٹی کی برداشت درگزر اور سیاسی فیصلے سیاسی اندازمیں کرنے والی پالیسی کی کامیابی کا مظہر ہے۔عوام طاقت کاسرچشمہ ہیں اور ہماری سیاست کا محور عوام ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعظم ممتازحسین راٹھور کے صاحبزادے اور آزادکشمیرکے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو انکی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتےہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمٹینز سیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری،انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ اور سابق امیدوارقومی اسمبلی سید سبط الحیدر ودیگر نے فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد کشمیر کاوزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
اسلام آباد سے مزید