• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی 15 روز میں کارروائیاں، 203 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے 15 روز کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 203ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات ، اسلحہ ، مسروقہ موٹر سائیکلیں، موبائل فون، رکشہ جبکہ 9نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں کوئٹہ پولیس نے ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد آصف خٹک کی ہدایت پر رواں ماہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 21 ملزمان کے قبضے سے چرس، ہیرؤن ، شراب کی 36 بوتلیں اور بیئر کے 18 کین جبکہ 20 ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا جس میں 20 پسٹل ،114راؤنڈ ، مسروقہ اور چھینی گئی موٹر سائیکلیں ،وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 مسروقہ موٹر سائیکلیں ، 1 رکشہ برآمد کیا کرایہ داری ایکٹ میں مقدمات درج کرکے 22 ملزمان کو گرفتار کیا اسٹریٹ کرائم میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کر کے 10 موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں اس کے علاوہ 44اشتہاری اور70 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائیاں شروع کردی گئیں ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کا کہنا ہے کہ جرائم کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
کوئٹہ سے مزید