• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزار قائد کے قریب ملزمان کی فائرنگ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مزار قائد کے قریب مسلح ملزمان نے چلتی موٹر سائیکل پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے، مقتول سولجر بازار کا رہائشی کا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہوسکتا ہے، تحقیقات شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود مزار قائد وی آئی پی گیٹ کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جسکی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 60 سالہ شبیر ولد قاسم علی کے نام سے ہوئی۔مقتول سولجر بازار کا رہائشی اور اسپورٹس کے سامان کے کاروبار سے وابستہ تھا۔

ملک بھر سے سے مزید