کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں بھتہ خوری کی نئی لہر پر ایم کیو ایم پاکستان کا اظہار تشویش،قانون نافذ کرنے والوںکی کارکردگی پر سوالات، وزیر اعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی میں بھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک بار پھر بھتہ خوری اور تاجروں پر حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور گذشتہ کئی ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں تاجروں کو دھمکیاں اور بھتہ طلبی کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔