• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورانی بستی میں فائرنگ سے 2 دوست موقع پر ہلاک

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پنیاری تھانے کی حدود نورانی بستی میں مصطفی پارک کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے 2دوست موقع پر ہلاک ہوگئے‘ دونوں کو 10,10گولیاں ماری گئیں‘ ورثا کا ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی اورمقامی کونسلر پر فائرنگ کرانے کاالزام ‘ سول اسپتال میں مقتولوں کے لواحقین نے حملہ آوروں کاساتھی ہونے پر ایک شخص پر حملہ کردیا ‘جسے پولیس نے تحویل میں لے لیاہے۔تفصیلات کے مطابق پنیاری تھانے کی حدود نورانی بستی مصطفی پارک کاکا سائیں ہوٹل کے قریب بدھ کو 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 5مسلح افراد نے سڑک کنارے چیوترے پر بیٹھے35سالہ زبیر قریشی عرف زوبی اور آصف غوری عرف چینا پر اندھادھند فائرنگ کی تھی جس کے باعث دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے ‘فائرنگ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور دونوں لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئیں جنہیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیاہے۔ پنیاری پولیس کا کہناہے کہ معاملہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتاہے۔ دونوں مقتولین کو سینے اور جسم کے دیگر حصوں پر 10,10گولیاں لگی تھیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ دونوں ایم کیوایم کے سابق کارکن تھے۔ زبیر عرف زوبی کچھ عرصہ قبل ہی ایک کیس میں 12سال کی سزا کاٹ کر باہر آیاتھا

ملک بھر سے سے مزید