کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈ حکام نے گوادر کےعلاقے پیشو گان اور پلیری میں کارروائیاں کرتے ہوئے پلیری کے مقام پر جھاڑیوں میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق برآمد کی گئی منشیات میں1400کلو گرام چرس، 105 کلوگرام متیھ آئس،8کلو گرام ہیروئن،اور ساڑھے چھ کلو گرام آفیون شامل ہے، جبکہ پیشوگان کے ساحلی راستے پسوگیپ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران476کلوگرام چرس برآمدکر لی گئی۔