کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی ہے ، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹم کے مطابق پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی بندش میں 23 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث اسے4ہزارکروڑ بھارتی روپے(12.69کھرب پاکستانی روپے) کا نقصان ہوگیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ائیرانڈیا نے بھاری نقصان سے بچنے کیلئے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے حکومت سےرجوع کرلیا ہے۔پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے بعد بڑھتے اخراجات اور طویل سفر سے پریشان ایئر انڈیا نے بھارتی حکومت سے مالی سبسڈی کے علاوہ درخواست کی ہے۔